ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / موب لنچنگ کے شکار تبریز کی اہلیہ اور چچا سے اسد الدین اویسی نے کی ملاقات

موب لنچنگ کے شکار تبریز کی اہلیہ اور چچا سے اسد الدین اویسی نے کی ملاقات

Wed, 25 Sep 2019 11:45:01    S.O. News Service

رانچی،25؍ستمبر (ایس او نیوز؍یو این آئی)  آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین ( اے آئی ایم آئی ایم )کے صدر اور حیدر آبادکے رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے جھارکھنڈ میں رائے کیلا ضلع کے دھتکی ڈیہہ میں چوری کے الزام میں موب لنچنگ کے شکار ہوئے متوفی تبریز انصاری کی اہلیہ اور اس کے چچا سے ملاقات کی۔

اویسی تبریز کی بیوہ عائشہ پروین اور اس کے چچا محمد مسرور عالم سے دارالحکومت رانچی کے ایک ہوٹل میں ملے۔ لگ بھگ چالیس منٹ تک کی ملاقات میں مسٹر اویسی نے کہاکہ تبریز کا معاملہ عدالت کے زیر غورہے اس لئے انہیں عدالت پر بھروسہ کرنا چاہئے ۔ انہوں نے کہاکہ ایسے میں کسی بھی طرح کی سیاست اور مخالفت کرنی ٹھیک نہیں ہے۔

غورطلب ہے کہ اس سال سترہ جون کی رات کو دھتکی ڈیہہ کے لوگوں نے چوری کے الزام میں تبریز انصاری کو پکڑلیا اور کھمبے سے باندھ کر رات بھر پیٹائی کی ۔ اس کے اگلے دن اسے پولیس کے حوالے کردیا گیا ۔ پولیس نے اسے جیل بھیج دیا جہاں اس کی موت ہوگئی ۔ تبریز کے اہل خانہ کا الزام ہے کہ پیٹائی کی وجہ سے اس کی موت ہوئی ہے ۔


Share: